کیا آپ جانتے ہیں؟نوعمر افراد میں گردوں کی بیماری کی وجوہات میں موٹاپا بھی شامل ہے

01-19-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نوعمر افراد میں گردوں کی بیماری کی اہم وجوہات میں ایک اہم وجہ موٹاپا بھی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ موٹاپا لڑکوں میں گردوں  کی بیماری کا خطرہ 9  گنا اور لڑکیوں میں 4  گنا بڑھا دیتا ہے۔محققین نے کہا کہ موٹاپے اور گردوں  کی بیماری کے درمیان تعلق نوجوانوں میں واضح ہے جبکہ 30 سال کی عمر سے پہلے اس کا امکان اور زیادہ پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی تحقیق میں بڑی عمر کے لوگوں میں موٹاپے اور گردے کی بیماری کا آپسی تعلق تو دریافت کیا گیا تھا لیکن چھوٹی عمر میں موٹاپے کے گردوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجزیہ بتاتا ہے کہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی غیر موجودگی میں بھی جوانی میں موٹاپا گردوں  کی بیماری کا خطرہ 1.5 سے 2.7 گنا بڑھا دیتا ہے۔تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ زیادہ وزن گردوں کو کیونکر نشانہ بناتا ہے؟