پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی

01-19-2024

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شریک ملزموں میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جج ارشد بھٹہ نے شریک ملزموں کو بھی آئندہ پیشی پر کاپیاں دینے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔