پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو گرفتار

01-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کرانے ضلع کچہری فیصل آباد پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر 9 مئی واقعے کے مقدمات میں مطلوب تھے، خیال کاسترو صوبائی حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔