لیسکو کی بجلی چوری مہم میں عام صارفین بھی متاثر

01-19-2024

(لاہور نیوز) لیسکو کی بجلی چوری مہم میں عام صارفین بھی متاثر ہونے لگے۔

لیسکو فیلڈ عملے کی غلطیوں کا خمیازہ بھی بجلی صارفین بھگتنے پر مجبور ہیں۔ لیسکو کا فیلڈ عملہ ٹارگٹ پورا کرنے کے چکر میں بغیر تصدیق کے ہی مقدمات درج کروانے لگا۔ ذرائع کے مطابق میٹر خراب ہونے پر ایم اینڈ ٹی رپورٹ کے بغیر ہی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ لیسکو اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر سب ڈویژن کو روزانہ 3 سے 5 مقدمات درج کروانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ سرد موسم کے باعث بجلی چوری میں کمی آئی ہے۔