پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

01-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کر دی۔

ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اچھے ہمسایوں والے تعلقات کے لئے پر عزم ہیں ، برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ لانے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران پاکستانی حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق کرتا ہے۔ ایرانی عہدیدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے کہا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مثبت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے، دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، ایران مذاکرات سے مشترکہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے کی کوششیں کرے گا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر میدان اور مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے مشترکہ چیلنجز کے لئے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔