الیکشن سکیورٹی: پنجاب پولیس نے 1 ارب 19 کروڑ روپے مانگ لیے

01-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے الیکشن کے دوران سکیورٹی، نفری کےکھانے پینے،پٹرول اور دیگرخریداری کےلئے1ارب 19 کروڑ مانگ لئے۔

حکام کے مطابق ازسر نو سروے کرکے پولنگ سٹیشنز کی سکیم بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے آئی جی آفس میں کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ  کنٹرول روم اے آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کام کرے گا، کنٹرول روم میں 15 اضافی ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کردئیے گئے ہیں، کنٹرول روم سے جلسے جلوسوں کے دوران تمام خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹس لی جائیں گی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں انسپکٹر رینک کے افسران کنٹرول روم میں بروقت رپورٹس کےلئےفوکل پرسنز مقررکردئیے گئے ہیں،الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کےلئے1لاکھ30ہزار جوان فرائض سرانجام دیں گے۔