حرا مانی کے میک اپ اور فلٹر کے بغیر قدرتی حسن کے چرچے

01-19-2024

(ویب ڈیسک) شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کے میک اپ اور فلٹر کا استعمال کیے بغیر قدرتی حسن کے چرچے ہونے لگے۔

حرا مانی نے اپنی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں نو میک اپ لک شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے مختلف زاویوں سے اپنی مرر سیلفی سوشل میڈیا پر جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ "نو میک اپ"، "نوفلٹر" کا استعمال کیا۔ تصاویر سامنے آتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے حرامانی کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔