لاہور ہائیکورٹ: بروقت کیفیز بند نہ کرنے پر جرمانے کا حکم

01-19-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 95 فیصد کیفے جوہر ٹاؤن میں موجود ہیں، اے سی ماڈل ٹاؤن کو کیفے دیر سے بند کرنے پر بتاتے ہیں، اے سی ماڈل ٹاؤن کہتے ہیں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ اور دوسری بار 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کردیا جائے۔ واضح رہے کہ عدالت نے کیفیز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔