نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل

01-19-2024

(ویب ڈیسک) خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل ہوگئیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، انہوں نے اپنے صحرا میں گھومنے کی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ نیلم کو روایتی کالے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے سر پر رومال بھی بندھا ہوا ہے۔ انھوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحرا میں گھومنا ایک عمدہ تجربہ تھا، میں نے شاندار وقت گزار، فطرت کو محسوس کرنے کا بہت اچھا موقع ملا۔ سبحان اللہ‘ واضح رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے شرکت کی تھی۔ فینز کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بے شک موت برحق ہے، میں چاہتی ہوں میری نماز جنازہ بہت اچھی ہو، اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل  کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔ اس سے قبل نیلم منیر مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔