وائٹ واش کے منڈلاتے سائے، شاہین کیویز سے چوتھا میچ بھی نہ جیت پائے

01-19-2024

(دنیا نیوز) پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم نے کیویز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔   — BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 19, 2024 کیویز کی اننگز دوسری اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے مجموعے پر تین کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد میں آنے والے  بلے باز ڈیرل مچل نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 اور گلین فلپس نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر فن ایلن نے 8، ول ینگ نے 4 رنز سکور کیے جبکہ ٹم سائفرٹ کوئی رن نہ بنا سکے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں لیں جبکہ دوسرے باؤلرز کوئی وکٹ نہ لے سکے۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2024 پاکستان کی اننگز قبل ازیں شاہینوں کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 56 رنز کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ افتخار احمد 10 رنز ہی بنا پائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 90 اور محمد نواز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2024  کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2024 ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ قومی سکواڈ بلیک کیپس کیخلاف چوتھے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2024 پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔ کیویز کاسکواڈ کیوی کپتان مچل سینٹنر کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے  اور کوویڈ کا شکار ہونے والے ڈیون کانوے کی جگہ ول ینگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔   — BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 19, 2024 واضح رہے کہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے اگلا میچ جیتنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی کیویز نے 21 رنز سے کامیابی سمیٹی، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو فن ایلن کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پانچویں ٹی 20 میچ میں ہار کی صورت میں قومی ٹیم کو سال کے دوسرے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے قبل پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز 0-3 سے ہاری تھی۔