سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا کار ڈرائیور پکڑوا دیا
01-19-2024
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا کار ڈرائیور پکڑوا دیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رائیونڈ کے علاقے میں یونیورسٹی جاتی لڑکی کو گاڑی میں مبینہ ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اس نے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ نجی ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور نے یونیورسٹی جاتے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کو دلاسہ دیا اور فوراً پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ریسکیو کیا، سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ سیف سٹی ترجمان نے کہا کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور 15 ایمرجنسی فیچر سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں،اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔