پنجاب پولیس میں متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
01-19-2024
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن غلام دستگیر کا بطور ڈی ایس پی آپریشنز برکی تبادلہ کردیا گیا، ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور سرور اعوان کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن تعینات کردیاگیا ۔ ڈی ایس پی شکرگڑھ رائے احسان الٰہی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹیلی کمیونیکیشن لاہور تعینات کیاگیا ہے، ڈی ایس پی کھیالی گوجرانوالہ ندیم یاسین کی بطور ڈی ایس پی موبائل اینڈ ایلیٹ فورس لاہورتقرری کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خانیوال تقی عباس اختر کو ڈی ایس پی صدر ساہیوال، ڈی ایس پی پسرور سیالکوٹ شہباز احمد کو ڈی ایس پی شکرگڑھ نارووال، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ نارووال ندیم طارق کو ڈی ایس پی صدر جہلم تعینات کردیا گیا۔