سات برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس فعال

01-19-2024

(لاہور نیوز) سات برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس فعال ہوگیا، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

پنجاب حکومت کا ایک اور فلاحی منصوبہ مکمل ہو گیا،  7 برس سے تعطل کے شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کو چند ماہ میں  فعال کردیا گیا،  نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  گزشتہ شب سپورٹس کمپلیکس  کا افتتاح  کیا اور  مختلف حصوں کا معائنہ کیا،  محسن نقوی اور صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے بیڈ منٹن اور  دیگر کھیل کھیلے۔   — Lahore Development Authority (@LHRDevAuthority) January 18, 2024   نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  لاہور میں  11 سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح ہو گا،لاہورگلوبل ویلیج مال  منفرد شاپنگ مال ہو گا  جس  کی بلڈنگ مکمل ہوگئی فروری کے پہلے ہفتے میں اسکا افتتاح کر دیا جائے گا۔ محسن نقوی  نے پاک ایران کشیدگی بارے بات کرتے ہوئےکہا  کہ  پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیا،  کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایاکہ لاہور میں  پہلا اینٹی سموگ ٹاور 15سے 20دنوں میں نصب کر دیا جائے گا جبکہ امامیہ کالونی فلائی اوور 5فروری تک کھول دیا جائے گا۔