کیویز کیخلاف چوتھا امتحان، ایک تبدیلی کیساتھ قومی پلیئنگ الیون کا اعلان

01-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

کرائسٹ چرچ میں آج ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم ایک تبدیلی کیساتھ میدان میں اترے گی،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2024 دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان صائم ایوب، بابراعظم اور فخر زمان کے نام شامل ہیں، افتخار احمد، محمد نواز،  وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ واضح  رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں دن گیارہ بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گا ، میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹیں گزشتہ روز فروخت ہوئیں۔ یاد  رہے کہ نیوزی لینڈ نے مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔