راحت فتح علی خان نے بھارت کیساتھ ثقافتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا

01-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بیدیاں روڈ لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، عالمی ٹور کا آغاز جنوبی افریقا سے ہو گا، اس دوران امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جاؤں گا۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے مزید کہا ہے کہ میں ٹیپ ریکارڈر ہوں اور ہر سیاسی پارٹی کیلئے گیت گا سکتا ہوں، مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لیکر نہیں گئی بلکہ فن بالی ووڈ اور بین الاقوامی یونیورسٹیز سمیت عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب ان کی نئی مینجمینٹ این آر کے ہے اور شوز کے حوالے سے نئی مینجمنٹ سے ہی رابطہ کیا جائے۔