سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی
01-18-2024
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
رپورٹ کےمطابق کمی کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، دیگر بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 16لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر بینکوں کے ذخائر 5ارب 11 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 14 کروڑ کی سطح پر آگئے، آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر آئندہ ہفتے کے ذخائر میں شامل ہوں گے۔