روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
01-18-2024
(لاہورنیوز) روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔