لاہور قلندر سے راشد خان کے جانے کے بعد عاطف رانا کا افغان کھلاڑی کیلئے پیغام جاری
01-18-2024
(ویب ڈیسک)لاہور قلندر کے سی ای او لاہور عاطف رانا نے کہا ہے کہ راشد خان بہت بڑے کھلاڑی ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔
پی ایس ایل چیمپئن لاہورقلندرز کے اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب سے خطاب میں عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بہت کم وقت رہ گیا ہے،امید ہے کہ پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہو گا،لیگ کیلئے تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے،پی ایس ایل میں ایک بار پھر ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک کریں۔ انہوں نےمزیدکہاحارث رؤف اورشاہین آفریدی آئندہ میچز میں اچھا پرفارم کریں گے،پرفارمنس میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،پی ایس ایل بڑا برانڈ بن چکا ہے،کوشش تھی کہ تنازع کا شکارنہ ہو،تنازع سے بچنے کےلیےعلی ظفر کے نام پر بات ہوئی تھی،لیگ کی ساکھ متاثر نہ ہو اس لیے اینتھم کےلیےعلی ظفر کے نام کی مخالفت کی۔