سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

01-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 893 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے سٹاک مارکیٹ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گئی۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس364 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 63 ہزار 567 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 11کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 165 روپے مالیت کے 23 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 800 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔