اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے کی شادی سے متعلق محبت بھری بات کہہ دی

01-18-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہےکہ بیٹے کیلئے بہترین ساتھی کا انتخاب کرنے پر مجھے فخر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نشاء نامی لڑکی سے کی ہے، نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران جب ان سے دوسری بہو سے متعلق سوال کیا گیا تو صبا فیصل کا کہنا تھاکہ شاید یہ سن کر سب کو عجیب لگے لیکن یہی سچ ہے کہ میرے بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی ہے، ایسی صورت میں بیٹی کیلئے لڑکی تلاش کرتے وقت مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی تھی  لیکن  مجھے خود پر بے حد فخر ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کیلئے ایک بہترین ساتھی کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے کہا میرا خیال ہے کہ میں نے ماں ہونے کا اور ارسلان  نے میری پسند تسلیم کرکے بیٹا ہونے کا حق ادا کیا، آج کے دور میں ایک لڑکی ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن ہے، میرا خیال ہے کہ آج کی مائیں خود پر اتنی بڑی ذمہ داری نہیں لے سکتی ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  میں ذاتی طور پر روایات سے جڑی عورت ہوں جہاں بڑوں کا احترام اور بڑوں کے فیصلوں کی قدر کی جاتی ہے، بچوں تک پہنچ کر فیصلوں میں تبدیلی کے بجائے ان کا احترام میری نگاہ میں زیادہ ضروری ہے۔