چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے اساتذہ کے لئے ورکشاپ کا اہتمام

01-18-2024

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے اساتذہ کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ کا انعقاد نجی تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مختلف سکولوں کے اساتذہ اور فوکل پرسن ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے، یہ ٹریننگ پروگرام مزید تین سال جاری رہے گا، اساتذہ بچوں کو اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں، بچے اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے متعلق اپنے والدین یا اساتذہ کو آگاہ کریں۔