واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لینے کا پلان مرتب

01-18-2024

(لاہور نیوز) واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لیا جائے گا۔ واسا کے آٹھ ٹاؤنز میں واٹر بلنگ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔

واسا لاہور کو نجی کنٹریکٹر کمپنیوں کے حوالے کرنے کا جامع پلان مرتب کر لیا گیا۔ ٹیوب ویلز کے بعد ڈسپوزل سٹیشنز بھی نجی کمپنی کے حوالے کر دیئے گئے۔ ٹیوب ویل کی طرز پر دیگر املاک کا کام بھی نجی کنٹریکٹر ہی کرے گا۔ ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل کے بعد بلنگ بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لیا جائے گا۔ واسا کے آٹھ ٹاؤنز میں واٹر بلنگ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ بلوں کی ڈسٹری بیوشن کا ٹھیکہ اقبال ٹاؤن میں 2 کروڑ 88 لاکھ 92 ہزار روپے میں دیا جائے گا۔ نشتر ٹاؤن میں 3 کروڑ 5 لاکھ ، گلبرگ ٹاؤن میں ایک کروڑ 47 لاکھ روپے سے بل ڈسٹری بیوشن آؤٹ سورس ہو گی۔ واسا کی جانب سے 31 جنوری کو ٹینڈرز الاٹ کئے جائیں گے۔