مکی آرتھر، گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریوپٹک اپنےاپنےعہدوں سے مستعفی

01-18-2024

(لاہور نیوز) مکی آرتھر، گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریوپٹک اپنےاپنےعہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

مکی آرتھر کو اپریل 2023 میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر جبکہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کےطورپرمقررکیاگیاتھا۔جنوبی افریقہ کےسابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے، مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں عہدیداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا، یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔