انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کب شروع ہوگا؟پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا کس سے ہوگا؟بڑی خبر سامنے آگئی

01-18-2024

(ویب ڈیسک)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو افغانستان سے کھیلے گی۔

رپورٹ کےمطابق ورلڈ کپ میں شریک 16  ٹیموں کو4  گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈی گروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان شامل ہیں، پہلے روز میزبان جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ آئرلینڈ کی ٹیم امریکہ کےمدمقابل ہوگی، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ایکشن میں ہوں گی جبکہ  سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقہ میں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر 19  ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم 83  رنزسے فاتح رہی تھی۔کپتان سعد بیگ نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کا اظہارکیا ہے۔