عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

01-18-2024

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے،تاہم  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں24  قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2  لاکھ 13 ہزار 700 اورفی دس گرام سونے کی  قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔