غیرملکی لیگز میں کھیلنے کے خواہشمند شاہینوں کیلئے اہم خبر،مینجمنٹ نے بڑی شرط رکھ دی

01-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے فیصلے کو فٹنس سے مشروط کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ  میں شرکت کے خواہشمند ہیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں  کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعدازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا ۔