پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کا انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

01-18-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 127 میں پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں انتخابات میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو این اے 127 سے کامیاب ہوں گے، اکیس جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو کا لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا، جیالے بھرپور شرکت کی تیاری کریں۔