پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
01-18-2024
(ویب ڈیسک) پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر دو بج کر 45 منٹ پر ہو گا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور پاک فضائیہ کے چیف شریک ہوں گے۔