مصروفیات کی بناء پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ ڈی لسٹ

01-18-2024

(ویب ڈیسک) مصروفیات کی بناء پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ آئندہ دو روز کیلئے مقدمات کی سماعت سے رخصت لیتے ہوئے چیمبر ورک پر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس 18 اور 19 جنوری کو اپنے چیمبر میں ہی اہم امور سرانجام دیں گے۔ مصروفیات کی بناء پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا علیحدہ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔