کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

01-18-2024

(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے کور کمانڈر لاہور حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں محمد منیب سمیت 100 سے زائد ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جناح ہاؤس کے مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے، جناح ہاؤس کا ٹرائل جیل میں ہوگا، ہمیں وزرات داخلہ کا جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن موصول ہوچکا ہے۔ ملزمان کے وکلا نے استدعا کی کہ آپ ٹرائل کو چاند پر کروا لیں لیکن اب اس وقت ضمانتوں کی بات ہو رہی ہے جس کی ضمانت میرٹ پر بنتی ہے منظور کی جائے۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔