سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

01-18-2024

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت میں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

دستاویزات کے مطابق واسا لاہور لیسکو کا 5ارب روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا، ٹاؤن میونسپل اتھارٹیز 4ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔ پنجاب پولیس 58 کروڑ روپے،پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 53 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا جبکہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 40 کروڑ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 36کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔