یمنیٰ زیدی کے سرخ شلوار قمیض میں حسن کے جلوے
01-18-2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سرخ شلوار قمیض میں نازک اداؤں کیساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
معروف ڈرامے "تیرے بن" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنی آنے والی فلم نایاب کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف شاپنگ مالز اور پروگرامز میں خوب سج دھج کر شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ نے پروموشن کیلئے اپنائے گئے لُک کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بے حد حسین دکھائی دے رہی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے لمبی قمیض کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کلائیوں میں سبز اور سرخ چوڑیاں اور کانوں میں خوبصورت جھمکے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے یمنیٰ کی لامتناہی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔