پولیس افسران تھانوں کے ایس او پیز سے آگاہ ہیں یا نہیں؟امتحان لینے کا فیصلہ

01-18-2024

(لاہور نیوز) لاہورپولیس کے افسران جدید تھانوں کے ایس او پیز سے آگاہ ہیں یا نہیں؟جاننے کےلئے امتحان ہوگا۔

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے جدید تھانوں کے ایس او پیز سے متعلق پولیس افسران کا امتحان لینے کا حکم دے دیا، لاہور کے ڈی ایس پیز، اے ایس پیز اور ایس پیز کا امتحان لیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ڈی ایس پیز اور ایس پیز سے دورکنی اعلیٰ افسران پر مشتمل بنچ امتحان لے گا، افسران سے جدید تھانوں کےایس اوپیز،مقدمات کے اندراج کے حوالےسے دفعات اورتفتیشی نظام سمیت دیگرمتعلقہ سوالات پوچھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسران سے ٹیسٹ لینےکامقصدسروس ڈلیوری کامعیار بہتر بنانا ہے،لاہور کے بعد دیگر اضلاع کے افسران سے بھی مرحلہ وار ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحان میں حصہ لینے والوں کی مختلف کیٹگریز میں ریٹنگ کی جائےگی۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشنز کے حوالے سے امتحان میں فیل ہونے والےافسران کواظہار ناراضگی کے مراسلے جاری کئے جائیں گے۔