پیار کا بخار‘‘، ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل’’

01-18-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیار کا خمار بن گیا بخار۔‘ ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ ’پیار بہت اچھا ہوتا ہے، پیار میں پہلے آپ ہوتا ہے، پھر تم ہوتا ہے، پھر تو ہوتا ہے، پھر تو تو میں میں ہوتا ہے، پھر لوگ تھو تھو کرتے ہیں۔‘ ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔  ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس جی حال کچھ ایسا ہے۔‘ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے کہتی ہیں کہ ’عرض کیا ہے جگ گھومیا تیرے جیسا کوئی نہیں اور جب میرا دماغ گھومیا تو میرے جیسا کوئی نہیں۔‘