پی پی 166 لاہور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر گرفتار
01-18-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقدمے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔ بھائی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ خالد گجر سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے پی پی 166 سے امیدوار خالد گجر کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، جج نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں خالد گجر کو 14 روزہ شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔