پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے تعارفی سیشن کا انعقاد
01-18-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے) کے تحت پاکستان کے سفارتخانوں، ہائی کمیشنز اور قونصلیٹ میں تعینات کیے جانے والے 40 نئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کو پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ کے امکانات اور چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لیے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
پی ایف وی اے کے پیٹرن ان چیف وحید احمد نے اپنے تعارفی کلمات میں پھل سبزیوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ایکسپورٹ کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں پر روشنی ڈالی جن میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نئی ورائٹیز، معیار کو بہتر بنانے، قرنطینہ مسائل کے خاتمے اور مصنوعات کی شیلف لائف بڑھانا شامل ہے۔ وحید احمد نے ایکسپورٹ بڑھانے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی ایکسپورٹرز اور پروڈیوسرز کے روابط کو فروغ دینے میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے کردار کو اہم قرار دیا۔