پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مندی کا سلسلہ برقرار

01-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

شدید مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 893 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 674 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 63 ہزار 567 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔