شفاف انتخابات کی ضرورت مگر بہت سی چیزیں یکطرفہ نظر آرہی ہیں:فیصل قریشی

01-18-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کی ضرورت ہے لیکن بہت سی چیزیں یکطرفہ ہوتی نظر آرہی ہیں۔

سندھ کلچر مارٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ   نگران حکومت نے فنکاروں اور ثقافت کے فروغ کیلئے جو اقدام اٹھائے ہیں اسے نئی آنے والی حکومت کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ایک آدمی ایک کام شروع کرتا ہے پھر حکومت تبدیل ہوتی ہے اور وہ کام وہیں بند ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کام کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں چاہے پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا ، سندھ ہو یا بلوچستان ہر جگہ اپنے ملک کی ثقافت دیکھی ہے، ہمیں اس کلچر کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، دنیا بھر کی طرح ہمیں بھی اپنے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔