’شادی مشکل ہے اور طلاق ۔۔۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی ایک اور مبہم پوسٹ وائرل

01-18-2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار اور سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک اور مبہم پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک  2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔