بالی ووڈ کی نئی فلم میں علی ظفرکا گانا 'جھوم' نئے ورژن کیساتھ شامل
01-18-2024
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کی نئی فلم میں علی ظفر کے ہٹ گانے جھوم کو نئے ورژن کے ساتھ پیش کر دیا گیا۔
بالی ووڈ اداکارودیوت جموال اور نورا فتحی فلم کرک میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،فلم میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ہٹ گانےجھوم کو دوبارہ بنا کر شامل کیا گیا ہے،گانے کے نئے ورژن میں گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ اداکارودیوت نےجھوم گانےکومنتخب کرنےکی وجہ بتاتے ہوئےکہاکہ یہ گانا اصل معنوں میں خالص جذبات کی عکاسی کرتا ہے،یہ کرک کے لیے بہترین ساؤنڈ ٹریک ہے۔ علی ظفر کا گانا 'جھوم' فروری 2011 میں ریلیز ہوا،جو بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔