پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول

01-18-2024

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہیں۔   — SBP (@StateBank_Pak) January 17, 2024 واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا، پاکستان 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔