ذکا اشرف کی فواد حسن فواد سے ملاقات، بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پر بات چیت

01-17-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد سے ملاقات کی۔

ذکا اشرف کے ساتھ بورڈ حکام اور صدر اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن جنید اختر بھی تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پر بات چیت ہوئی۔ ذکا اشرف نے کہا کہ پی سی بی آئین مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اختیار دیتا ہے، پی سی بی آئین کے مطابق ہم بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے ہدایات لے کر آپ کو آگاہ کروں گا، وزارت قانون سے بھی معاملے پر رائے لیں گے۔