نگران حکومت کا پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ

01-17-2024

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سلمان نصیر اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فواد حسن فواد نے کہا کہ وزارت قانون کی رائے کی روشنی میں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔