لاہور ہائیکورٹ نے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے
01-17-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔