پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے: آصف علی زرداری
01-17-2024
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 127 لاہور میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سفر لمبا ہے، 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، آپ لوگوں نے ہمیشہ ہمیں پیار دیا، ہم ورکروں کی خواہشوں پر چلتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ مجھے جیل جانے کا شوق نہیں، ورکرز کا خیال ہوتا ہے، ورکرز کا یقین ہوتا ہے کہ میں لڑوں گا جھکوں گا نہیں، جیل میں لوگ مجھ سے پوچھتے تھے آپ کیوں یہاں ہیں؟ میں انہیں کہتا تھا ہمارا سسٹم اور ہے، ان کی آنکھ میں آنکھ ملاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ہے۔