کنور ارسلان کے گھر آتشزدگی،اداکار نے مداحوں کیساتھ افسوسناک خبر شیئر کردی

01-17-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کنور ارسلان نے اپنے گھر میں آتشزدگی کے واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئرکردی۔

تفصیلات کےمطابق اداکار کنور ارسلان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثرہ  گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ کنور ارسلان کی جانب سے یہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں کہ آگ کیسے اور کب لگی؟ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکار اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔