زیادہ نمک استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار!ماہرین نے بڑی بات بتادی
01-17-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے زیادہ نمک استعمال کرنے سے جسم پر ہونیوالے اثرات سے متعلق آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 18 لاکھ 90 ہزار افراد غذا میں نمک کے زیادہ استعمال کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق نمک کے زیادہ استعمال سے امراض قلب، فالج اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھتا ہے،اسی طرح نمک کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بھی بنا سکتا ہے ،مختصر المدت بنیادوں پر بہت زیادہ نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کا مسئلہ بہت زیادہ عام ہوتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ نمک جسم میں پانی کو اکٹھا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو نمک کی زیادہ مقدار سے اضافی پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے جبکہ بہت زیادہ نمک کے استعمال سے ہاتھ، پیر اور چہرہ سوج سکتے ہیں،اگر آپ کے ہاتھ پیر اچانک کسی وجہ کے بغیر سوج گئے ہیں تو اپنی غذا کا جائزہ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ نمک کے استعمال کا نتیجہ ہو۔