نیوزی لینڈ کیخلاف3 ٹی 20 میچز میں پاکستانی باولر نے کتنےرنز کا ڈھیر لگوا دیا؟جانئے
01-17-2024
(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 3 ٹی 20 میچز میں پاکستانی باولر نے پہاڑ جیسے رنزکا انبار لگوا دیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی20 سیریز کے پہلے3 مقابلوں میں پاکستانی باولرز نے 10.73 کی اوسط سے 644 رنز لٹوائے۔سیریز میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 132، شاہین آفریدی نے 119 رنز کے انبار لگوائے۔ اسی دوران حارث نے 7 جبکہ شاہین محض 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوسکے،واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔