پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

01-17-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی کیساتھ 2045 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 87 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 213 روپے ہوگئی ہے۔