ڈوپامین ہارمون کیا ہے؟اور ذہنی کارکردگی بہتر بنانے میں اس کا کیا کردار ہے؟جانئے
01-17-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ "ڈوپامین " خوشی کا احساس دلانے والاہارمون ہے اور ورزش کرنے سے ذہنی کارکردگی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سائنس دانوں نے تحقیق کی اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ رعشے کے مرض، سکٹسوفرینیا، اے ڈی ایچ ڈی، نشے کی لت اور ڈپریشن جیسی ذہنی حالتوں کے ورزش پر مبنی علاجوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ ورزش کرنے کے بعد سائیکلسٹس میں ڈوپامین کی مقدار میں اضافے کے سبب ان افراد کےری ایکشن ٹائم میں بہتری آئی تھی۔ محققین کو اس بات کا علم ہے کہ قلبی ورزش ذہنی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے لیکن اس کی پشت پر موجود نظام کو انسانوں میں ابھی تک مطالعہ نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دماغ کی تصویر کشی کی نئی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین ورزش کے دوران دماغ کی بڑھتی کارکردگی میں ڈوپامین کے کردار کو جاننے کے قابل ہوئےاور حاصل ہونے والے نتائج واقعی حوصلہ افزا تھے۔ ماہرین نے کہا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ بہتر ری ایکشن ٹائم کے لیے یہ ہارمون ایک اہم نیورو موڈیولیٹر ہے۔تحقیق میں 52 مردوں نے شرکت کی، ان افراد سے پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکینر میں آرام کے دوران اور سائیکل چلاتے ہوئے ذہنی مشقیں کرائی گئیں، اس اسکینر نے شرکاء کے دماغ میں ڈوپامین کی حرکت کی نگرانی کی۔ نتائج کے مطابق شرکاء نے جب مشین میں لیٹ کر سائیکل چلائی تو ان کے دماغ میں ڈوپامین کی مقدار زیادہ ہوگئی اور اس عمل کا تعلق بہتر ری ایکشن ٹائم سے پایا گیا۔